Posts

 غریب آدمی کوسستا اور فوری انصاف کیسے ممکن ہے ؟ فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی تحریک گزشتہ تیس برس سے جاری ہے ۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل (4 (198 کے تحت فیصل آباد کی عوام کا یہ حق ہے کہ انہیں بھی لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، اسلام آباد اور دیگر ڈویژنز کی طرح اُن کے اپنے ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ میسر ہو تاکہ انصاف کے لیے لاہور نہ جانا پڑے۔" ۔ ہ اس وقت لاہور ہائی کورٹ میں چالیس فیصد کے قریب مقدمات فیصل آباد ڈویژن کے ہیں جنہیں انصاف کے حصول کے لیے لاہور جانا پڑتا ہے ضلع کی تمام تحصیلوں جڑانوالہ، سمندری، تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ کے ساتھ ساتھ ڈویژن کے دیگر اضلاع جھنگ، ٹوبہ اور چنیوٹ بارز کی جانب سے فیصل آباد ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کو مل کر جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ میں رٹ بھی دائر کی گئی مگر فُل ریفرنس کورٹ نے بنچ کے قیام کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے نامنظور کر دیا۔ ریفرنس کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مسلسل ایک ہفتہ تک احتجاجاً عدالتی بائیکاٹ کیا گیا جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے روز مکمل اور ہفتے کے دیگر